وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری نے کہا ہے کہ پورٹ قاسم کی عالمی رینکنگ پاکستان کے لیے اعزاز ہے۔
وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انوار چوہدری نے پورٹ قاسم کے حوالے سے عالمی بینک کے بیان کا خیرمقدم کرتے ہوئے بتایا ہے کہ عالمی ادارے نے پورٹ قاسم کو دنیا کا نواں ترقی یافتہ پورٹ قرار دیا ہے۔
جنید انوار چوہدری نے کہا کہ یہ کامیابی حکومتی اصلاحات اور جدیدیت کا ثمر ہے۔
انہوں بتایا کہ وہ بندرگاہی آپریشنز کو عالمی معیار پر لانے کے لیے پُرعزم ہیں۔
وفاقی وزیر بحری امور نے بتایا کہ قاسم انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل نے جدید آپریشنز میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان جدید کاری سے خطے کا شپنگ حب بن رہا ہے اور بندرگاہوں کی کارکردگی میں بہتری سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ کرے گی۔