وفاقی وزیرِ بحری امور محمد جنید انوار چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان خلیج اور چین کے درمیان پل کا کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔
اسلام آباد میں وفاقی وزیرِ بحری امور محمد جنید انوار چوہدری کی زیرِ صدارت اجلاس میں ریلوے، تجارت، دفاع، آئی ٹی، توانائی، پیٹرولیم اور مواصلات کے نمائندے شریک ہوئے۔
اجلاس میں پورٹ قاسم اور گوادر کو ریجنل کوریڈورز سے جوڑنے کا عزم کیا گیا۔
اجلاس میں خطے میں رابطے کی بہتری کے لیے ریلوے لائنوں کے ساتھ فائبر آپٹک بچھانے کی تجویز دی گئی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ بحری امور محمد جنید انوار چوہدری نے کہا کہ ریل، سڑک اور فضائی روابط کو مقامی و عالمی سطح پر بہتر بنائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی رابطہ منصوبے پاکستان کی معیشت کے لیے اہمیت رکھتے ہیں۔