پاکستانی شوبز انڈسٹری کے ابھرتے اداکار و ماڈل خاقان شاہنواز نے پاک بھارت ٹاکرے میں افغان امپائر کو ہٹانے کا مطالبہ کر دیا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ہلکے پھلکے انداز میں سنجیدہ موضوعات پر اپنے خیالات کا کھل کر اظہار کرنے والے کانٹنٹ کری ائٹر اور اداکار نے کل ہونے والے بڑے مقابلے سے قبل اہم مطالبہ پیش کردیا۔
فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انستاگرام پر پنجابی اور اردو زبان میں آئی سی سی کے نام ویڈیو پیغام شیئر کیا۔
انہوں نے کہا، ’لو جی پھر انڈیا کے ساتھ میچ ہو رہا ہے، مجھے آئی سی سی سے بس اتنا کہنا ہے کہ انہیں جیسا کھیلنا ہے کھیلنے دو، انہیں جو رولا ڈالنا ہے ڈالنے دو، ہمارے کھلاڑیوں کو فائنل میں بلا کر جوتیاں مارنا منظور ہے لیکن یہ افغانی امپائر کی موجودگی نہیں منظور۔‘
انہوں نے وضاحت دیتے ہوئے مزید کہا کہ کیونکہ یہ افغان امپائر جہاں پاکستانی ٹیم کو دیکھتا ہے کہ منہ بنا کر غلط فیصلے کرتا ہے۔ اسے کوئی احساس، کوئی شرمندگی نہیں ہوتی کہ اسے ٹی وی پر پوری دنیا دیکھ رہی ہے۔
اداکار کا کہنا ہے کہ ’بے شک جے شاہ (سیکریٹری بی سی سی آئی) سے امپائزنگ کروالیں لیکن یہ بندہ نہیں چلے گا۔ اس کے علاوہ کوئی بھی چلے گا۔ فائنل میں دیکھتے ہیں انڈیا، بیسٹ آف لک۔‘