• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرے ساتھ ہوٹل کی لابی میں تصویر بنائی گئی، اس خاتون کو نہیں جانتا، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف : فائل فوٹو
وزیر دفاع خواجہ آصف : فائل فوٹو 

وزیر دفاع خواجہ آصف نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں اپنے ساتھ تصویر میں نظر آنے والی خاتون سے متعلق ایک مرتبہ پھر وضاحت کردی۔

جیو نیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ میرے ساتھ ہوٹل کی لابی میں تصویر بنائی گئی لیکن میں اس خاتون کو نہیں جانتا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ بہت سارے لوگ ملتے ہیں اور ساتھ تصویر بھی بناتے ہیں، پاکستان واپس آکر اس معاملے سے متعلق انکوائری کروں گا۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے یہ بھی کہا کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات میں بہتری خوش آئند ہے، ابھی بہت ساری چیزیں ہورہی ہیں اس وقت ان پر بات کرنا مشکل ہوگا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ پاک بھارت جنگ روکنے میں امریکی صدر نے کردار ادا کیا،  جنرل اسمبلی کے اجلاس میں صدر ٹرمپ نے 42 ویں بار پاک بھارت جنگ روکنے کا ذکر کیا۔

قومی خبریں سے مزید