• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کابل: جماعتِ اسلامی کے رہنماؤں کی افغان وزیرِ خارجہ امیر متقی سے ملاقات

—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

دورۂ افغانستان پر گئے جماعتِ اسلامی کے وفد نے کابل میں افغان وزیرِ خارجہ امیر متقی سے ملاقات کی ہے۔

پشاور سے جماعتِ اسلامی کے ترجمان کے مطابق وفد میں پروفیسر ابراہیم، عطاء الرحمٰن، عنایت اللّٰہ اور عبدالواسع شامل ہیں۔

جماعتِ اسلامی کے پی کے جنوبی کے قائم مقام امیر محمد ظہور خٹک کے مطابق دورے سے دونوں ملکوں میں غلط فہمیوں کے ازالے اور تعلقات میں بہتری کی امید ہے۔

جماعتِ اسلامی کے پی کے جنوبی کے قائم مقام امیر کا کہنا ہے کہ پاکستان نے طویل عرصہ افغان مہاجرین کی میزبانی کی، دونوں ممالک کے تعلقات کی بہتری کے لیے مل بیٹھ کر مسائل ومشکلات کا حل نکالنا ہو گا۔ 

انہوں نے کہا کہ وفود کا تبادلہ، مذاکرات اور بات چیت ہی تمام مسائل کا حل ہے۔

قومی خبریں سے مزید