• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اطلاعات و آگاہی جمہوریت کی سانس ہیں: مریم نواز

مریم نواز—فائل فوٹو
مریم نواز—فائل فوٹو

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے معلومات کی رسائی کے عالمی دن پر لاہور سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اطلاعات و آگاہی روشن معاشرے کی بنیاد اور جمہوریت کی سانس ہیں۔

معلومات کی رسائی کے عالمی دن پر جاری کیے گئے پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ معلومات تک رسائی شفاف طرزِ حکمرانی، عوامی اعتماد اور بہتر فیصلہ سازی کے لیے ناگزیر ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ درست اور بروقت معلومات حکومت پر اعتماد اور فیصلہ سازی کو شفاف بناتی ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ محکمۂ اطلاعات حکومتی پیغام عوام تک اور عوام کی آواز حکومت تک پہنچانے کا پل ہے۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ پنجاب حکومت نے نظام کو ڈیجیٹل بنا کر ہر شہری تک حقائق کی بلاتعطل رسائی یقینی بنائی ہے۔

قومی خبریں سے مزید