• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: 10 ہزار کلو بدبودار ریڈی ٹو کک گوشت تلف

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

لاہور کے علاقے سمن آباد میں 10 ہزار کلو بدبودار ار غیر معیاری ریڈی ٹو کک گوشت تلف کر دیا گیا۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے لاہور کے علاقے رسول پارک سمن آباد میں کارروائی کرتے ہوئے 10ہزار کلو بدبودار اور غیر معیاری ریڈی ٹُو کک گوشت تلف کیا اور ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے کہا ہے کہ ناقص بدبودار گوشت پر مختلف ناموں کی جعلی پیکنگ لگائی جا رہی تھی۔

انہوں نے کہا کہ 60 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا بدبودار چکن کا گوشت اور پروڈکٹس تلف کی گئیں۔

عاصم جاوید نے یہ بھی کہا کہ غیر معیاری کڑاہی بوٹی، گردن، چکن تکہ بوٹی، قیمہ اور کباب تلف کیے گئے۔

بدبودار مضرِ صحت چکن میٹ پروڈکٹس نامناسب ٹمپریچر پر اسٹور کی گئی تھیں۔

قومی خبریں سے مزید