اقوامِ متحدہ کی جانب سے دوبارہ پابندیاں عائد کیے جانے پر ایران نے خبردار کیا ہے کہ اس اقدام کا سخت جواب دیا جائے گا۔
2006ء سے 2010ء کے درمیان سلامتی کونسل کی منظور شدہ قراردادوں کے تحت ایران پر لگائی گئیں اقوام متحدہ کی پابندیاں گزشتہ رات 12 بجے سے دوبارہ نافذ ہو گئی ہیں۔
ایرانی وزارتِ خارجہ کا اس معاملے پر کہنا ہے کہ منسوخ شدہ قراردادوں کو دوبارہ فعال کرنا قانونی طور پر بے بنیاد اور ناقابلِ جواز ہے۔
انہوں نے اقوامِ متحدہ کی نئی پابندیوں کو بلاجواز قرار دیتے ہوئے مزید کہا کہ قومی حقوق اور مفادات کا مضبوطی سے دفاع کریں گے، ایرانی عوام کے حقوق اور مفادات کو نقصان پہنچانے والے کسی بھی اقدام کا مناسب اور سخت جواب دیا جائے گا۔
یاد رہے کہ برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے ایران پر 2015ء کے جوہری معاہدے کی خلاف ورزی کے الزام کے بعد سلامتی کونسل میں پابندیاں بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔