اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ڈگری منسوخی کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔
جسٹس طارق جہانگیری نے سندھ ہائی کورٹ میں جامعہ کراچی سنڈیکیٹ اور ان فیئر مینز کمیٹی کے فیصلے کو چیلنج کیا۔
درخواست میں آئین کے آرٹیکل 199-1-اے ٹو کے تحت دائر درخواست ریگولر بینچ میں مقرر کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔
جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کہا ہے کہ تمام اعتراضات کا جواب سماعت کے دوران دیا جائے گا۔ جامعہ کراچی سنڈیکیٹ اور ان فیئرمینز کمیٹی کے فیصلے دائرہ اختیار سے تجاوز اور غیرقانونی ہیں۔
درخواست میں جامعہ کراچی سنڈیکیٹ ایجنڈا اور ان فیئرمینز کمیٹی کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ جامعہ کراچی نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی قانون کی ڈگری منسوخ کرتے ہوئے ان پر 3 سال کی پابندی عائد کی ہے۔