• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پہلی انسداد سروائیکل کینسر مہم مقررہ ہدف حاصل نہ کرسکی

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا 

پاکستان میں رواں ماہ شروع کی گئی پہلی انسدادِ سروائیکل کینسر مہم اپنا مقررہ ہدف حاصل نہ کرسکی۔

ذرائع کے مطابق انسدادِ سروائیکل ویکسینیشن مہم کی قومی شرح 66.32 فیصد رہی، ایچ پی وی مہم نے پنجاب میں 68 فیصد جبکہ سندھ میں 65 فیصد ہدف حاصل کیا۔

اسی طرح آزاد کشمیر میں ایچ پی وی مہم ہدف کا 39 اور اسلام آباد میں 35 فیصد حاصل کر سکی۔

ایچ پی وی مہم کا ہدف ایک کروڑ 17 لاکھ بچیوں کی ویکسینیشن تھا جبکہ صرف 77 لاکھ بچیوں کی ویکسینیشن ہی ہو سکی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ پنجاب میں 52 لاکھ، سندھ میں 24 لاکھ، آزاد کشمیر میں 97 ہزار 117 اور اسلام آباد میں 46 ہزار 949 بچیوں کو ایچ پی وی ویکسین لگائی گئی۔

انسدادِ ایچ پی وی ویکسینیشن مہم 15 سے 27 ستمبر تک جاری رہی۔

خیبر پختونخوا، گلگلت بلتستان اور بلوچستان میں انسدادِ سروائیکل مہم نہیں چلائی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں ایچ پی وی مہم 2027ء،خیبر پختونخوا اور گلگلت بلتستان میں 2026ء میں مہم چلائی جائے گی۔

قومی خبریں سے مزید