کراچی کے علاقے قیوم آباد میں ایک گھر سےخاتون اور مرد کی لاشیں ملی ہیں۔
ایس ایس پی ساؤتھ مہروز علی کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاع کے مطابق شوہر نے بیوی کو قتل کر کےخودکشی کی۔ واقعےکی مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ دونوں کی شادی کو پانچ سال ہوئے تھے، ان کی کوئی اولاد نہیں تھی۔
اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔