• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ کے ساتھ کئی معاملات پر سنگین اختلافات ہیں، شازیہ مری

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی سینئر رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ ن لیگ کے ساتھ کئی معاملات پر سنگین اختلافات ہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں شازیہ مری، ن لیگ کے طارق فضل چوہدری اور پی ٹی آئی سینیٹر عون عباس بپی نے شرکت کی۔

شازیہ مری نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کا لہجہ درست نہیں، توقع نہیں تھیں کہ مریم نواز کے اس طرح کے بیانات سننے پڑیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو نے جب سیلاب کے دوران پنجاب کا دورہ کیا تو قصور میں بات چیت کے دوران مریم نواز کے کام کی تعریف کی تھی جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے بےنظیرانکم سپورٹ پروگرام کی تعریف کی۔

ن لیگ کے طارق فضل چوہدری نے کہا کہ مریم نواز نے پنجاب کے حقوق کی بات کی ہے، چاروں صوبوں میں کارکردگی کی بنیاد پر مقابلہ ہونا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ الگ الگ الیکشن لڑتی ہیں موجودہ اتحاد الیکشن الائنس نہیں۔

رہنما تحریک انصاف سینیٹر عون عباس بپی نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے پنجاب میں گندم بحران پر پریس کانفرنس کی تھی۔

قومی خبریں سے مزید