سرگودھا میں جعلی عامل کی لڑکی سے مبینہ زیادتی کی کوشش پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق جعلی عامل نے جن نکالنے کےلیے 30 لاکھ روپے بھی لیے اور بعد میں لڑکی کی نازیبا ویڈیو بناکر مزید 20 لاکھ روپے مانگے۔
پولیس حکام کے مطابق واقعے کے بعد ملزم فرار ہوگیا ہے، جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔