ارسا ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس 7 اکتوبر کو طلب کرلیا گیا۔ اسلام آباد سے ارسا کے ترجمان کے مطابق اجلاس چیئرمین ارسا صاحبزادہ محمد شبیر کی زیرصدارت ہو گا۔
ترجمان کے مطابق اجلاس میں ربیع سیزن کیلئے دستیاب پانی کے تخمینے کی منظوری دی جائے گی۔
ترجمان کے مطابق اجلاس میں چاروں صوبوں کے ارسا ممبران اور محکمہ آبپاشی کے حکام شریک ہوں گے۔