خیبر پختونخوا میں شبلی فراز کی نااہلی کے باعث سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب آج ہوگا، پولنگ صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک ہوگی۔
سینیٹ الیکشن میں پی ٹی آئی نے خرم ذیشان کو ٹکٹ جاری کیا ہے جبکہ عرفان سلیم کورنگ امیدوار کے طور پر میدان میں ہیں۔
مسلم لیگ ن کے حمایت یافتہ تاج محمد آفریدی آزاد امیدوار کی حیثیت سے پنجہ آزمائی کرینگے۔
خیبر پختونخوا اسمبلی میں اراکین کی کل تعداد 145 ہے جبکہ سینیٹ کی خالی نشست پر کامیاب ہونے کے لیے 73 ووٹ درکار ہیں۔
واضح رہے کہ خیبر پختونخوا اسمبلی میں حکومتی اراکین کی تعداد 92 جبکہ اپوزیشن اراکین کی تعداد 53 ہے۔