پنجاب کے بڑے شہروں میں ڈرونز سے منشیات اسمگل کرنے والا گینگ پکڑا گیا۔
اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے راولپنڈی اور لاہور میں کارروائیاں کیں۔
ڈرونز کے ذریعے منشیات اسمگل کرنے والا گینگ اے این ایف کی پکڑ میں آگیا، 9 کلو ہیروئن، ڈرون اور آلات برآمد کرلیے گئے۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق ملزمان کے لاہور میں غیر قانونی ڈرون کی تیاری کا انکشاف ہوا، جس کے بعد علامہ اقبال ٹاؤن لاہور میں کارروائی کی گئی، کارروائی میں جدید ڈرونز برآمد کیے گئے۔