• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان سے پاکستان کی ترقی ہضم نہیں ہوتی، عطا تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ افغانستان سے پاکستان کی ترقی ہضم نہیں ہوتی ہے۔ افغانستان کو اس پراکسی وار میں شکست دیں گے۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کے دوران عطا تارڑ نے کہا کہ افغان شہری ہر ملک میں ویزا لے کر جاتے ہیں، کیا مسئلہ ہے کہ پاکستان یہ بغیر ویزا آتے ہیں۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ہمارا واحد مطالبہ ہے کہ افغان سرزمین ہمارے خلاف استعمال نہ ہو۔ ثبوت ہیں افغانستان کی سرزمین ہمارے خلاف استعمال ہو رہی ہے، افغان طالبان رجیم نے آکر کالعدم ٹی ٹی پی کو مکمل سپورٹ کیا ہے، ان کی تشکیل میں افغان طالبان شامل ہوتے ہیں۔

عطا تارڑ نے کہا کہ طالبان رجیم اس نکتے پر نہیں آ رہی تھی کہ دہشت گردی بند کرائے، پاکستان کا حق ہے کہ اپنی دفاع میں جواب دے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ جتنا صبر و تحمل کا مظاہرہ پاکستان نے کیا، کیا دوسرا ملک کرتا؟ 

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ پاکستان نے چار گنا بڑے دشمن کو دھول چٹائی، کیا پدی اور کیا پدی کا شوربہ۔

قومی خبریں سے مزید