• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹیٹ بینک کی دینی مدارس کے اکاؤنٹس کیلئے بینکوں کو ہدایت جاری

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے دینی مدارس کے اکاؤنٹس کے لیے بینکوں اور مائیکرو فنانس بینکوں کو ہدایت جاری کر دی۔

مرکزی بینک کے مطابق دینی مدارس کے بینک اکاؤنٹس کھولنے میں مشکلات مشاہدے میں آئی ہیں۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ دینی مدارس کے اکاؤنٹ کھولنے میں دشواری مالی شمولیت کے منافی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ دینی مدارس کے اکاؤنٹ نہ کھولنے سے ان کی مالی سرگرمیوں کی نگرانی دشوار ہو جاتی ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ ڈائریکٹوریٹ جنرل مذہبی تعلیم اور متعلقہ اتھارٹیز سے رجسٹرڈ مدارس کے اکاؤنٹ کھولنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید