• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دینی مدارس کے بینک اکاؤنٹس کھولنے پر غیر اعلانیہ پابندی ختم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی حکومت نے مدارس کے اتحاد ،اتحاد تنظیمات المدارس دینیہ کے مطالبات تسلیم کرلئے۔ ذرائع کے مطابق دینی مدارس کے بینک اکاونٹس کھولنے پر بھی غیر اعلانیہ پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہبازشریف سے مولانا فضل الرحمٰن کی قیادت میں دینی مدارس کے رہنماوں کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ وفاقی حکومت نے مدارس کے اتحاد ،اتحاد تنظیمات المدارس دینیہ کے مطالبات تسلیم کرلئے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت مدارس کی رجسٹریشن کیلئے قانون میں ترمیم لانے پر آمادہ ہوگئی، رجسٹریشن ایکٹ میں سیکشن 21کا اضافہ کیا جائیگا۔ مجوزہ ترمیم کے مطابق رجسٹریشن ایکٹ میں ترمیم سے مدارس کی رجسٹریشن متعلقہ ضلع کے ڈپٹی کمشنرز کرسکیں گے ،وزیر اعظم نے وزارت قانون کو قانونی مسودہ جلد تیار کرنے کی ہدایت کردی۔
اہم خبریں سے مزید