• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی ولی عہد نے دورۂ پاکستان کی دعوت قبول کر لی

سعودی ولی عہد محمد سلمان—فائل فوٹو
سعودی ولی عہد محمد سلمان—فائل فوٹو

سعودی ولی عہد محمد سلمان نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی دورۂ پاکستان کی دعوت قبول کر لی۔

وزارتِ خارجہ کے حکام کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان 31 دسمبر سے پہلے پاکستان کا دورہ کریں گے۔

گزشتہ دنوں وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب کا دورہ کیا تھا جہاں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی معاہدہ طے پایا۔

معاہدے کے تحت کسی بھی ایک ملک کے خلاف جارحیت کو دونوں ملکوں کے خلاف جارحیت تصور کیا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید