• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی سی بی نے قائد اعظم ٹرافی کے شیڈول کا اعلان کردیا

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پاکستان کرکٹ بورڈ نے قائد اعظم ٹرافی کے شیڈول کا اعلان کردیا۔

ملک کے سب سے پریمیئر فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ کا آغاز 6 اکتوبر سے ہو گا۔ ٹورنامنٹ کے میچز پشاور، راولپنڈی، اسلام آباداور ایبٹ آباد میں کھیلے جائیں گے۔

ایونٹ میں 10 ریجنل ٹیمیں شرکت کریں گی، جن میں ایبٹ آباد، بہاولپور، فاٹا، فیصل آباد، اسلام آباد، کراچی بلیوز، لاہور وائٹس، ملتان، پشاور اور دفاعی چیمپئن سیالکوٹ شامل ہیں۔

ہر ٹیم 9، 9 میچز کھیلے گی، فائنل سمیت مجموعی طور پر 46 میچز ہوں گے، ابتدائی 2 پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیموں کے درمیان فائنل کھیلا جائے گا۔

ایونٹ کا فیصلہ کن معرکہ 29 نومبر سے 3 دسمبر تک ہو گا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید