ایران نے امریکا کی جانب سے ویزے جاری نہ کرنے ہر فیفا ورلڈ کپ 2026 کیلئے 5 دسمبر کو واشنگٹن ڈی سی میں ہونے والی قرعہ اندازی کا بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ایران فٹبال فیڈریشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ آفیشلز کو محدود تعداد میں ویزے جاری کرنے پر 5 دسمبر کو فیفا قرعہ اندازی کا بائیکاٹ کریں گے۔
ترجمان نے کہا ہے کہ امریکا نے ایرانی ٹیم کے ہیڈ کوچ سمیت صرف 4 آفیشلز کو ویزے جاری کیے ہیں۔
ترجمان ایران فٹبال فیڈریشن نے یہ بھی کہا ہے کہ ایران فٹ بال فیڈریشن کے صدر مہدی تاج کو ویزا جاری نہیں کیا گیا۔