• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف بی آر کو پہلی سہ ماہی میں 135 ارب کے شارٹ فال کا سامنا

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 135 ارب روپے کے شارٹ فال کا سامنا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے ستمبر میں 1 ہزار 230 ارب روپے کا ریونیو اکھٹا کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ایف بی آر نے 2 ہزار 885 ارب روپے کا ریونیو اکھٹا کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کےلیے ایف بی آر کا ریونیو ٹارگٹ 3 ہزار 20 ارب روپے تھا۔

ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کا کہنا ہے کہ ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کی تاریخ میں 15دن کی توسیع کردی گئی۔

ایف بی آر نے ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ٹیکس ریٹرن 15 اکتوبر تک جمع کروائے جاسکتے۔

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ تاریخ میں توسیع تاجر تنظیموں، ٹیکس بار ایسو سی ایشنز اور عام لوگوں کی درخواست پر کی گئی۔

تجارتی خبریں سے مزید