• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی کو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کارکردگی سے خوف آتا ہے: عظمیٰ بخاری

فوٹو بشکریہ انسٹاگرام
فوٹو بشکریہ انسٹاگرام 

وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کو وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کارکردگی سے خوف آتا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کے دوران  عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اگر اتحادی ڈھنگ کا مشورہ دیں تو کیوں نہیں لیں گے، آپ نے سیاست شروع کردی ہے، ہم بیرونی امداد نہیں لے رہے، زبردستی کیوں کر رہے ہیں۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ انتظامی معاملات میں کسی صوبے کا گھسنا یا سیاست کرنا قطعی نامناسب ہے، ضروری نہیں کہ سیلاب کے متاثرین بی آئی ایس پی میں رجسٹرڈ ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ میں سیلاب آیا تو ہم نے کوئی سیاسی بیان نہیں دیا۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی سے اتحاد ملک میں استحکام اور آگے بڑھنے میں اچھی کارکردگی دکھا رہا ہے، پرفارمنس کا مقابلہ کریں، الزام تراشی نہ کریں۔

قومی خبریں سے مزید