• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ کراچی: 2 تنظیموں میں تصادم، طالبعلم زخمی، موٹر سائیکل جلا دی گئی

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کراچی کی سب سے بڑی یونیورسٹی جامعہ کراچی میں 2 طلباء تنظیموں میں تصادم ہوا ہے۔

تصادم کے دوران طلبہ نے ایک دوسرے پر ڈنڈوں اور پتھروں سے حملہ کیا ہے۔

کراچی یونیورسٹی میں تصادم کے دوران ایک موٹر سائیکل بھی جلا دی گئی۔

جامعہ کراچی میں دو طلباء تنظیموں میں تصادم کے دوران 1 طالب علم زخمی ہوا ہے جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز بھی دونوں طلباء تنظیموں کے درمیان تلخ کلامی اور جھگڑا ہوا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز سیکیورٹی انچارج نے طلباء تنظیموں کو بلا کر معاملات طے کیے تھے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ گزشتہ روز طلباء تنظیموں نے یقین دہانی کرائی تھی کہ آئندہ کوئی تصادم نہیں ہو گا۔

قومی خبریں سے مزید