• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اگست کے مقابلے میں ستمبر میں مہنگائی کی شرح میں 2 فیصد اضافہ ہوا، ادارہ شماریات

وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ماہانہ رپورٹ جاری کر دی۔ رپورٹ کے مطابق اگست کے مقابلے میں ملک میں ستمبر میں مہنگائی کی شرح میں 2 فیصد کا اضافہ ہوا۔

اسلام آباد سے جاری ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ستمبر میں دیہات میں مہنگائی کی سالانہ شرح 5.8 فیصدرہی، جبکہ شہروں میں منہگائی کی سالانہ شرح 5.5 فیصد رہی۔ 

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق وزارت خزانہ نے ستمبر کے لیے مہنگائی کا تخمینہ 3.5 تا 4.5 فیصد لگایا تھا، جولائی تا ستمبر کی سہ ماہی میں اوسط مہنگائی 4.22 فیصد رہی۔ 

رپورٹ کے مطابق اگست 2025 میں مہنگائی بڑھنے کی سالانہ شرح 2.99 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔ 

رپورٹ کے مطابق ستمبر 2024 میں مہنگائی بڑھنے کی سالانہ شرح 6.9 فیصد تھی، ستمبر میں دیہات میں ماہانہ مہنگائی کی شرح 2.8 فیصد بڑھی۔ ستمبر میں شہروں میں مہنگائی میں 1.5 فیصد اضافہ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق حالیہ سیلاب کے باعث مہنگائی میں عارضی اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا۔

تجارتی خبریں سے مزید