اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کہنا ہے کہ تمام ارکان قومی اسمبلی کو آئندہ ہفتے آئی پیڈز فراہم کر دیے جائیں گے، اسمبلی سیکریٹریٹ میں بھرتیاں صرف ضرورت کے مطابق کی جائیں گی۔
جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ پہلی بار قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں بھرتیوں اور ترقیوں کے لیے قانون سازی کی، اب 1344 سے زیادہ عملہ اسی وقت ہو گا جب قومی اسمبلی کی نشستیں بڑھیں گی۔
ایاز صادق نے کہا کہ گریڈ 16 اور اس سے اوپر کی بھرتیاں ایف پی ایس سی کے ذریعے ہوں گی باقی آسامیاں مشتہر کر کے میرٹ کے مطابق کی جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ اصلاحات کے ذریعے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں 135پوسٹیں ختم کر دیں، بائیومیٹرک حاضری لازمی کر دی۔
ایاز صادق کا کہنا تھا کہ بطور اسپیکر کبھی فرسٹ کلاس میں سفر نہیں کیا نہ ہی سویٹ بک کروایا۔