• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی گجرات پر ہوا کا کم دباو ڈپریشن میں تبدیل، ماہی گیر 3 اکتوبر تک سمندر میں نہ جائیں، محکمہ موسمیات

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

بھارتی گجرات پر موجود ہوا کا واضح کم دباو ڈپریشن میں تبدیل ہوگیا۔

کراچی سے محکمہ موسمیات کے مطابق سسٹم کا مرکز شمال مشرقی بحیرہ عرب میں داخل ہوچکا۔ 

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سندھ کے سمندر میں انتہائی طغیانی رہ سکتی ہے، ماہی گیر 3 اکتوبر تک سمندر میں جانے سے گریز کریں۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی سے یہ سسٹم 340 کلومیٹر جنوب مشرق کی طرف ہے۔ سسٹم جنوب مغرب میں عمان کی جانب رہے گا جو چند روز میں گہرے سمندر میں اختتام کو پہنچے گا۔

قومی خبریں سے مزید