خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں دھماکا ہوا ہے، جس میں 3 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کوہاٹ روڈ پر گھڑی قمر دین میں بارودی مواد کا دھماکا ہوا۔ زخمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ایس ایس پی آپریشنز مسعود بنگش کا کہنا ہے کہ گڑھی قمر دین میں پولیس موبائل کو نشانہ بنایا گیا، زخمیوں میں ایک اہلکار کی حالت تشویشناک ہے۔