آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن ستمبر میں سیمنٹ کی ہونے والی کھپت کی تفصیلات سامنے لے آئی۔
ایسوسی ایشن کے اعلامیے کے مطابق سیمنٹ کی کھپت ستمبر میں 7 فیصد اضافے سے 42.50 لاکھ ٹن رہی۔
اے پی سی ایم اے نے بتایا ہے کہ ستمبر میں سیمنٹ کی مقامی کھپت 14.38 فیصد اضافے سے 34.18 لاکھ ٹن رہی، جبکہ برآمد 15.25 فیصد کم ہو کر 8.31 لاکھ ٹن رہی۔
سیمنٹ کی مقامی کھپت پہلی سہ ماہی میں 15.08 فیصد اضافے سے 95.73 ہزار ٹن رہی، مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سیمنٹ کی برآمد 21 فیصد اضافے سے 25.89 لاکھ ٹن رہی۔
آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بحالی کا کام ہونا ہے، اس لیے سیمنٹ ڈیوٹیز اور ٹیکسوں میں رعایت ملے تو کھپت بہتر ہو گی۔