• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صحافتی تنظیموں کی اسلام آباد پریس کلب پر پولیس کے دھاوے کی مذمت

صحافتی تنظیموں سی پی این ای، پی ایف یو جے اور ایمینڈ نے اسلام آباد پریس کلب پر پولیس کے دھاوے کی مذمت کرتے ہوئے واقعہ کو دہشت گردی قرار دے دیا۔ 

واقعہ میں ملوث اہلکاروں کے خلاف صحافتی تنظیموں نے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

صحافتی تنظیموں نے مشترکہ بیان میں کہا کہ یہ صحافیوں کے خلاف کئی روز سے جاری کارروائیوں کا تسلسل ہے، صحافیوں کی کردار کشی، انہیں دباؤ میں لانے اور اظہارِ رائے سلب کرنے کا سلسلہ اب بند ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ صحافیوں کے خلاف اقدامات پر آئینی و قانونی جدوجہد کا ہر آپشن استعمال کریں گے۔

پشاور پریس کلب کے صدر نے کہا کہ آزادی صحافت پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے بھی واقعے کی مذمت اور  ملوث افراد کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید