وزیراعظم کے مشیر برائے پبلک افیئرز عمران علی گورایہ نے کہا ہے کہ فلسطین تنازع کے حل اور غزہ میں امن کیلئے پاکستان مؤثر کردار ادا کر رہا ہے۔
اپنے ایک بیان میں عمران گورایہ نے کہا کہ وزیراعظم نے جرات مندی سے پاکستان کا مؤقف دنیا کے سامنے رکھا، پاک سعودی اسٹریٹجک معاہدہ روشن مستقبل کی نوید ہے۔
عمران گورایہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی صلاحیتوں سے پاکستان عالمی سطح پر کلیدی حیثیت اختیار کرچکا ہے، امریکا سے تعلقات کی تجدید نو وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی کوششوں کا نتیجہ ہے۔