• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: جناح اسپتال کے گائنی وارڈ میں گولی لگنے سے خاتون جاں بحق

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

کراچی میں جناح اسپتال کے گائنی وارڈ میں گولی لگنے سے خاتون جاں بحق ہوگئی، متوفیہ کی بیٹی اسپتال کے گائنی وارڈ میں زیر علاج ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گذشتہ شب خاتون وارڈ کے باہر چہل قدمی کر رہی تھی،  جناح اسپتال کے باہر دو ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو رہے تھے، خاتون زد میں آگئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گولی گائنی وارڈ میں موجود خاتون کو گولی لگی، فائرنگ کی زد میں آکر اسپتال کے باہر بھی ایک شخص زخمی ہوا۔

قومی خبریں سے مزید