• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرِ اعظم شہباز شریف سے ملاقات میرے لیے اعزاز ہے: طالبہ ماہ نور چیمہ

اے لیول میں 24 اے گریڈز کے ساتھ کئی عالمی ریکارڈ اپنے نام کرنے والی پاکستانی طالبہ ماہ نور نے وزیرِ اعظم شہباز شریف سے ملاقات کو اپنے لیے اعزاز قرار دیا ہے۔

اپنے بیان میں ماہ نور نے کہا کہ وزیرِ اعظم نے ان سے برطانیہ میں ان سے ملاقات کر کے کامیابی پر مبارک باد دی اور مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

طالبہ ماہ نور چیمہ نے کہا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف سے ملاقات میرے لیے اعزاز ہے، وزیرِ اعظم نے کامیابی پر مبارک باد اور مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ماہ نور چیمہ کی والدہ نے کہا کہ وزیرِ اعظم نے جرمن زبان سیکھنے سے متعلق دلچسپ باتیں شیئر کیں، ماہ نور اور وزیرِ اعظم کی جرمن زبان سے دلچسپی مشترک نکلی۔

طالبہ کے والد بیرسٹر عثمان چیمہ نے کہا کہ وزیرِ اعظم نے ماہ نور کی کامیابی کو سراہا اور دعائیں دیں۔

خیال رہے کہ ماہ نور نے اے لیول میں 24 اے گریڈز کے ساتھ کئی عالمی ریکارڈ اپنے نام کیے تھے۔

قومی خبریں سے مزید