• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملائیشیا سے ہم بہت کچھ امپورٹ کر رہے ہیں: وزیراعظم شہباز شریف

’جیو نیوز‘ گریب
’جیو نیوز‘ گریب

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ مجھے یقین ہے کہ ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم نے پاکستانی آم ضرور کھائے ہوں گے۔ ملائیشیا سے ہم بہت کچھ امپورٹ کر رہے ہیں۔ 

پاکستان ملائیشیا بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان مضبوط اور برادرانہ تعلقات ہیں، پاکستان میں سیاحت کے بے پناہ مواقع ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان سیاحت کو فروغ کی ضرورت ہے۔

شہباز شریف کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان سیاحت میں فروغ گیم چینجر ثابت ہوگا، ملائیشیا کی لیڈر شپ نے چند سالوں میں جو اقدامات کیے وہ کسی معجزے سے کم نہیں۔

انہوں نے کہا کہ انور ابراہیم بہت وژنری لیڈر ہیں، پاکستان دنیا میں کپاس کی پیداوار کے لحاظ سے پانچویں نمبر پر ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ انور ابراہیم نے پاکستان کے لیے حلال گوشت کی ایکسپورٹ کا کوٹہ 20 کروڑ ڈالر کیا، ان کے شکر گزار ہیں، حکومت کا کام کاروبار کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنا ہے، کاروبار کرنا نہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہماری مشترکہ کاوشوں سے تجارت کی نئی راہیں ہموار ہوں گی۔

قومی خبریں سے مزید