• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسد قیصر کی پیپلز پارٹی کو تحریکِ عدم اعتماد لانے کی پیشکش: خواجہ آصف کا ردِعمل

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اسد قیصر کو عدم اعتماد کی بات کرنے سے پہلے اپنا گھر درست کرنا چاہیے۔

خواجہ آصف نے پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کی پی پی کو عدم اعتماد کی تحریک لانے کی پیشکش پر ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ علی امین گنڈا پور اور علیمہ خان ایک دوسرے پر الزامات لگا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مریم نواز پارٹی کی مسقبل کی قیادت ہیں، آصف زرداری کشیدگی کم کرنے کے ماہر ہیں، طویل تجربہ ہے وہ تصادم میں یقین نہیں رکھتے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ نہروں کے معاملے پر اختلافات پیدا ہوئے تھے جو مل کر طے کیے گئے، پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی قیادت معاملات سنبھال لے گی۔

خواجہ آصف نے یہ بھی کہا کہ ہماری قیادت بھی پیپلز پارٹی کے ساتھ تصادم نہیں چاہتی۔

واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان جاری لفظی گولہ باری کے درمیان تحریکِ انصاف نے پیپلز پارٹی کو مل کر وزیرِاعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی پیش کش کر دی۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے پیپلز پارٹی کے خلاف بیانات پر پیپلز پارٹی نے احتجاجاً قومی اسمبلی سے واک آؤٹ کیا اور کورم کی نشاندہی بھی کردی۔

کورم پورا نہ ہونے پر قومی اسمبلی کا اجلاس بغیر کارروائی کے ملتوی کردیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید