گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ شرح سود میں کمی سیلاب نقصانات اور آئی ایم ایف جائزے پر منحصر ہے۔
غیرملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا کہ مہنگائی کی شرح قلیل مدت میں 5 سے 7 فیصد ہدف سے زائد رہ سکتی ہے۔
گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ مجموعی طور پر مہنگائی مرکزی بینک کے ہدف میں رہے گی، سخت مانیٹری پالیسی نے مہنگائی میں کمی میں کلیدی کردار ادا کیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ سخت مانیٹری پالیسی آئندہ بھی فائدہ مند ہوگی، مانیٹری اور اقتصادی پالیسیوں میں ہم آہنگی اچھے نتائج دے رہی ہے۔