• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلمان علی آغا کے مستقبل پر سوالیہ نشان لگ گیا

ٹی20 کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کے مستقبل پر سوالیہ نشان لگ گیا، اُن کی کارکردگی تنقید کی زد میں آگئی۔

قومی سلیکٹرز نے ٹی20 ورلڈ کپ کو مدنظر رکھتے ہوئے سلمان علی آغا کی تبدیلی پر غور شروع کردیا ہے۔

ٹی20 ٹیم کے کپتان ایشیا کپ میں خراب بیٹنگ اور ناقص کپتانی کے باعث تنقید کی زد میں ہیں۔

سلمان علی آغا نے ایشیا کپ کی 7 اننگز میں 12 کی اوسط اور 80 کے اسٹرائیک ریٹ سے صرف 72 رنز بنائے اور اہم مواقع پر وکٹ گنوائی۔

جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی20 اور ون ڈے سیریز کے لئے بھی ٹیم میں 2 سے 3 تبدیلیاں متوقع ہیں، سینئر کھلاڑیوں کی واپسی اور نئے پلیئرز کی شمولیت کا امکان ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید