ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز میں پلیئر آف دی ٹورنامنٹ جیتنے والے پاکستانی آل راؤنڈر معاذ صداقت نے شاہینز پروگرام کی تعریف کی ہے۔
ایک بیان میں 20 سالہ آل راؤنڈر نے کہا کہ ڈومیسٹک میں پرفارم کرنے کے بعد مجھے پاکستان شاہینز کے ساتھ 3 ٹورز کرنے کا موقع ملا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان شاہینز کے ساتھ دورہ انگلینڈ میں بیٹنگ اور کنڈیشنز کے بارے میں کافی سیکھا، کوچز نے اوپننگ کا موقع دیا تو سنچری کرنے میں کامیاب ہوا۔
معاذ صداقت نے مزید کہا کہ ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز سے پہلے خود سے وعدہ کیا تھا کہ ٹیم کو ٹائٹل جتواؤں گا، شاہینز سے کھیلنے کا تجربہ انٹرنیشنل کرکٹ میں مزید کام آئے گا۔
اُن کا کہنا تھا کہ ہانگ کانگ سپر سکسز میں جو پریشر دیکھا، اس سے ایشیا کپ رائزنگ اسٹار میں مدد ملی۔
پاکستانی آل راؤنڈر اب تک 24 فرسٹ کلاس، 20 لسٹ اے اور 25 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل چکے ہیں ۔
معاذ صداقت نے سال 2022ء میں ویسٹ انڈیز میں ہونے والے انڈر 19 ورلڈ کپ میں بھی پاکستان کی نمائندگی کی۔