سری لنکن ٹیم کے ہیڈ کوچ سنتھ جے سوریا نے میچ اور دورہ پاکستان کی فیس سری لنکا کے بدترین سیلاب کے متاثرین کو دینے کا اعلان کردیا۔
ایک بیان میں سری لنکن ٹیم کے ہیڈ کوچ نے کہا کہ تمام کھلاڑی اور سپورٹنگ اسٹاف سری لنکا میں سیلابی صورتحال پر غمگین ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی میچ اور پاکستان دورے کی فیس متاثرین سیلاب کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
سنتھ جے سوریا نے مزید کہا کہ گھر واپس پہنچ کر ہم اس سے بھی زیادہ کریں گے، اس مشکل وقت میں ایک دوسرے کا خیال رکھیں۔