جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی تیاری کے لیے پاکستانی اسکواڈ نے لاہور میں ٹریننگ کی۔
قومی اسکواڈ نے نیٹ پر بولنگ اور بیٹنگ کے ساتھ فیلڈنگ ڈرلز بھی کیں جبکہ بابراعظم بولنگ کرتے دکھائی دیے۔
قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا کیمپ لاہور میں جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کےلیے جاری ہے، 2 روز کے بعد کھلاڑیوں کو ایل سی سی اے گراؤنڈ میں آؤٹ ڈور پریکٹس کا موقع ملا۔
لاہور میں بارشوں کے باعث کھلاڑی ان ڈور ٹریننگ کررہے تھے، ایل سی سی اے گراؤنڈ میں کھلاڑیوں نے کوچز کی نگرانی میں ٹریننگ کی کھلاڑیوں نے فیلڈنگ ڈرلز میں بھی بھرپور حصہ لیا، بابر اعظم بیٹنگ پریکٹس کے بعد نیٹس پر اسپن بولنگ بھی کرتے دکھائی دیے۔
پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ کے کیمپ کا کل آخری روز ہوگا، پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 12 اکتوبر سے کھیلا جائے گا۔