گوجرانوالہ کے علاقے کلاسکے میں تیزاب سے متاثرہ لڑکی دم توڑ گئی۔
گوجرانوالہ پولیس کے مطابق لڑکی اسپتال میں 10 روز زیرِ علاج رہنے کے بعد چل بسی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کی 12 ستمبر کو کلاسکے کے رہائشی سے شادی ہوئی تھی، جہیز کم لانے پر شوہر اور ساس کا بہو سے جھگڑا ہوا تھا۔
گوجرانوالہ پولیس نے بتایا ہے کہ لڑکی نے تیزاب خود پیا یا اسے پلایا گیا، اس حوالے سے تحقیقات کر رہے ہیں۔
گوجرانوالہ پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ لڑکی کا شوہر زیرِ حراست ہے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔