گھوٹکی کی تحصیل میرپور ماتھیلو میں صحافی طفیل رند کے قتل کے الزام میں 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
اس حوالے سے ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ صحافی طفیل رند کا قتل پلاٹ کے تنازع کی کڑی ہے، تمام ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔
طفیل رند کے قتل کے خلاف صحافیوں نے ایس ایس پی آفس کے سامنے احتجاج کیا۔
واضح رہے کہ صحافی طفیل رند کو آج صبح فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے آئی جی سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ صحافیوں پر حملے آزادی صحافت پر حملے ہیں۔