پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ ملک کے موجودہ حالات کے لیے وسیع الائنس کی ضرورت ہے، بانی پی ٹی آئی نے محمود اچکزئی کی سیاسی فکر کو دیکھ کر انہیں اپوزیشن لیڈر بنایا۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ ممبران اسمبلی کو رشوت دیکر اور ڈرا کر قانون سازی کی گئی، جو ترمیم کے خلاف ڈٹ گئے ان کے خلاف کیسز بنائے گئے۔
اسد قیصر نے کہا کہ ہم اس لیے آئے ہیں کہ عدلیہ سے اظہارِ یکجہتی کرسکیں، جو پی ٹی آئی کے خلاف کیسز ہو رہے ہیں کیا ہمیں انصاف ملے گا۔
انہوں نے کہا کہ الائنس کی میٹنگ بلا رہے ہیں جس میں ملکی سطح پر پروگرام دیں گے، ہم ملک میں آئین و قانون کی حکمرانی پر کام کریں گے۔
اسد قیصر نے کہا کہ محمود خان اچکزئی نے ہمیشہ جمہوریت کے لیے قربانی دی، بانی پی ٹی آئی نے پارٹی قیادت سے مشورہ کیا پھر محمود خان اچکزئی کو منتخب کیا۔