ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، صرافہ مارکیٹوں میں یک دم فی تولہ سونا 8400 روپے مہنگا ہو کر بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 8400 روپے کے اضافے کے بعد 4 لاکھ 25 ہزار 178 روپے ہوگئی۔
10 گرام سونے کی قیمت 7202 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 64 ہزار 521 روپے ہوگئی۔
عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 84 ڈالر اضافے سے 4 ہزار 39 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔