خیبر پختون خوا کے نامزد وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی کا تعلق ضلع خیبر سے ہے، وہ پی کے 70 سے پہلی مرتبہ رکن صوبائی اسمبلی بنے۔
سہیل آفریدی کافی عرصے تک انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے پی کے صدر رہے۔
وہ موجودہ حکومت میں وزیرِ اعلیٰ کے معاون خصوصی کمیونی کیشن اینڈ ورکس رہے۔
صوبائی کابینہ میں تبدیلی کے بعد سہیل آفریدی کو وزیر برائے ہائر ایجوکیشن بنایا گیا۔
سہیل آفریدی 2024 کے عام انتخابات میں پہلی بار ضلع خیبر سے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے، وہ پی ٹی آئی کی مرکزی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن بھی ہیں۔
آج کچھ دیر قبل پاکستان تحریکِ انصاف کے ذرائع کی جانب سے دعویٰ سامنے آیا تھا کہ وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی ذرائع نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا لگائے جانے کا امکان ہے۔