• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی اے سی کی ذیلی کمیٹی میں وزارت آئی ٹی سے متعلق آڈٹ اعتراضات کا جائزہ

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کی ذیلی کمیٹی میں وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) سے متعلق آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا۔

آڈٹ حکام نے فیڈرل گورنمنٹ ڈیٹا سینٹر کے مقاصد پورے نہ ہونے کے معاملے پر بتایا کہ 450 ملین کی لاگت سے 3 سال میں ڈیٹا سینٹر مکمل ہونا تھا۔

آڈٹ حکام کے مطابق 10 سال گزرنے کے باوجود ڈیٹا سینٹر کے مقاصد پورے نہ ہوسکے۔

سیکریٹری آئی ٹی نے اجلاس میں بتایا کہ یہ ڈیٹاسینٹر نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن سینٹر میں بنانا تھا ، اس پر آڈٹ حکام نے بتایا کہ مئی 2014 میں یہ پراجیکٹ مکمل طور پر بند کردیا گیا۔

سیکریٹری آئی ٹی نے اجلاس میں بتایا کہ پی سی فور پلاننگ کمیشن بھیجا جاچکا ہے، وہاں اسے دیکھنے میں ڈیڑھ سال لگ جاتا ہے۔

پلاننگ کمیشن کے حکام نے سوال کیا کہ آپ کو کس نے کہا کہ پی سی فور کو دیکھنے پر ڈیڑھ سال لگے گا؟

کمیٹی کے کنوینر نے پلاننگ کمیشن سے 15 دن میں پی سی ون سے متعلق رپورٹ طلب کرلی ہے۔

قومی خبریں سے مزید