تھائی لینڈ میں بارشوں کا 3 سو سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ اس حوالے سے بنکاک سے مقامی حکام کے مطابق مختلف علاقوں میں 400 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی۔
مقامی حکام کے مطابق شدید بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ موسلا دھار بارش اور سیلاب سے ملک کے 9 صوبے زیرِ آب آگئے ہیں۔
تھائی لینڈ کی وزارتِ صحت کے مطابق کرنٹ لگنے اور دیگر حادثات میں 19 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔