وزیرِاعظم شہباز شریف نے جناح میڈیکل کمپلیکس اور دانش یونیورسٹی کے منصوبے کی تکمیل میں شفافیت یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
وزیرِاعظم شہباز شریف نے جناح میڈیکل کمپلیکس اور دانش یونیورسٹی کی سائٹس کا دورہ کیا ہے۔
اس موقع پر انہیں جناح میڈیکل کمپلیکس کی تعمیر سے متعلق مختلف امور پر بریفنگ دی گئی۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ ماہرین کی مشاورت سے منصوبے کا پی سی ون تیار کیا گیا ہے۔
وزیرِاعظم شہباز شریف نے گفتگو کرتے ہوئے ہدایت کی کہ تعمیراتی کام کے لیے بہترین معیار کی حامل کمپنیوں کی خدمات حاصل کی جائیں۔
انہوں نے مزید ہدایت کی کہ ادائیگی کا عمل تھرڈ پارٹی کے ذریعے کیا جائے۔