• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان, 4 ماہ میں 182 ارب کے موبائل فونز برآمد کیے گئے

پاکستان نے 4 ماہ میں 64 کروڑ 46 لاکھ ڈالرز یعنی 182 ارب روپے سے زائد کے موبائل فونز برآمد کرلیے ہیں۔

دستاویز کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں موبائل فونز کی درآمدات میں 18 اعشاریہ 53 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

دستاویز کے مطابق جولائی تا اکتوبر 2025ء میں موبائل فونز کی امپورٹ 64 کروڑ 46 لاکھ ڈالر جبکہ گزشتہ برس اسی دورانیے میں 42 کروڑ ڈالرز کے موبائل درآمد ہوئے تھے۔

دستاویز کے مطابق اکتوبر میں پاکستان نے 14 کروڑ 46 لاکھ، ستمبر میں 19 کروڑ 95 لاکھ، اگست میں 15 کروڑ 52 لاکھ اور جولائی میں 14 کروڑ 53 لاکھ ڈالرز کے موبائل فونز درآمد کیے گئے۔

تجارتی خبریں سے مزید